MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

ای سگریٹ استعمال کرنے سے بھی ذیابیطس کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

Last updated: ستمبر 25, 2025 9:22 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ای سگریٹ سمیت منہ کے ذریعے استعمال کیے جانے والے تمباکو کے استعمال سے بھی سگریٹ نوشی کی طرح ذیابیطس ٹائپ 2 کے شکار ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

‎تحقیق سے معلوم ہوا کہ سگریٹ نوشی کی طرح ای سگریٹ اور تمباکو استعمال کرنے کے دوسرے ذرائع سے بھی ذیابیطس ٹائپ ٹو کے تمام چار ذیلی اقسام ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

‎طبی ویب سائٹ کے مطابق یورپین ایسوسی ایشن فار دی اسٹڈی آف ذیابیطس (EASD) کے سالانہ اجلاس میں پیش کیے گئے نتائج کے مطابق دھنویں کے بغیر والے تمباکو کے استعمال سے بھی ذیابیطس ہونے کے خطرات سگریٹ نوشی جتنے ہی ہوتے ہیں۔

‎تحقیق میں ناروے اور سویڈن کے پچھلے مطالعوں سے حاصل کردہ ڈیٹا کا جائزہ بھی لیا گیا، جس میں ذیابیطس ٹائپ 2 کے 3,300 سے زائد مریضوں اور تقریبا 3,900 صحت مند افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

‎تحقیق میں شامل شرکا کو ذیابیطس کی چار اقسام میں تقسیم کیا گیا، جس میں عمر سے متعلق ہلکی ذیابیطس (MARD)، موٹاپے سے متعلق ہلکی ذیابیطس (MOD)، شدید انسولین کی کمی والی ذیابیطس (SIDD) اور شدید انسولین مزاحمت والی ذیابیطس (SIRD) شامل تھیں۔

‎محققین نے شرکا کے تمباکو نوشی کے رجحانات پر بھی نظر ڈالی کہ وہ فی الحال سگریٹ پیتے ہیں، پہلے پی چکے ہیں، یا کبھی نہیں پیتے تھے۔

‎مطالعے کے نتائج سے پتا چلا کہ جن لوگوں نے کبھی خواہ ایک ہی سگریٹ کیوں نہ پیا ہو یا اب ایک سگریٹ پیتے ہوں ان میں ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ غیر تمباکو نوشی کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ تھا۔

‎نتائج کے مطابق محض ایک سگریٹ استعمال کرنے والے افراد میں بھی شدید انسولین کی مزاحمت والی ذیابیطس (SIRD) کا خطرہ سگریٹ پینے والوں میں دگنا ریکارڈ کیا گیا۔

‎ماہرین کے مطابق اس کے علاوہ دیگر اقسام کے لیے خطرہ بھی بڑھتا ہے، تمام چاروں اقسام کے ذیابیطس کا خطرہ تمباکو استعمال کرنے والے افراد میں 20 سے 29 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

‎محققین نے نوٹ کیا کہ بغیر دھوئیں والی تمباکو کی مصنوعات جیسا کہ ای سگریٹ، زبان کے ذریعے استعمال ہونے والے تمباکو سے بھی ذیابیطس ہونے کے خطرات 13 سے 19 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں خطرناک اضافہ، لاہور میں صورتحال تشویشناک
Next Article زیتون کا تیل: امراض قلب اور موٹاپے سے نجات، لیکن کیسے؟
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کا وعدہ، ہیلتھ الائنس نے ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا

By Neha Ashraf
Health

پاک فوج، ایف سی خیبر پختونخوا کی جانب سے وادی تیراہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

By Neha Ashraf
Health

ملک کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس میں کمی ریکارڈ

By Neha Ashraf
پنجاب میں کینسر کے علاج کے لیے پانچ نئی کرائیو ایبلیشن مشینیں نصب
Healthتازہ ترین

پنجاب میں کینسر کے علاج کے لیے پانچ نئی کرائیو ایبلیشن مشینیں نصب

By Haris Ali
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?