MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

سندھ میں مزید 2 بچوں میں پولیو کی تصدیق، ملک میں رواں کیسز کی تعداد 29 ہوگئی

Last updated: ستمبر 29, 2025 2:58 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

سندھ میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق، پاکستان میں 2025 کے مجموعی پولیو کیسز کی تعداد 29 ہوگئی۔

‎نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے سندھ میں 2 نئے پولیو کیسز کی تصدیق کردی، متاثرہ بچیوں میں سے ایک ضلع بدین اور دوسری ضلع ٹھٹھہ سےتعلق رکھتی ہے۔

‎ان کیسز کے بعد پاکستان میں 2025 کے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی ہے، جن میں سے 18 خیبر پختونخوا، 9 سندھ، جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس شامل ہے۔

‎پولیو ایک انتہائی متعدی اور لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کے لیے معذوری کا سبب بن سکتی ہے، اس سے بچاؤ کا واحد مؤثر طریقہ یہ ہے کہ ہر5 سال سے کم عمر بچہ ہر مہم کے دوران بار بار پولیو کے قطرے پیے اور حفاظتی ٹیکوں کا بروقت مکمل کورس حاصل کرے۔

‎نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر فار پولیو ایریڈیکیشن نے ستمبر 2025 میں 88 اضلاع میں سب نیشنل پولیو ویکسینیشن مہم چلائی، جس میں بدین اور ٹھٹھہ بھی شامل تھے، اس مہم کے دوران تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

‎قومی سطح کی اگلی پولیو ویکسینیشن مہم 13 سے 19 اکتوبر 2025 تک ہوگی، جس میں تقریباً 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے، اس دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گےتاکہ ان کی قوتِ مدافعت کو مزید بہتر بنایا جا سکے، ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو یہ بنیادی حفاظتی سہولت فراہم کریں گے۔

‎یہ مہمات بچوں کی قوتِ مدافعت کو فوری طور پر بہتر بنانے اور تحفظ کو مزید مضبوط کرنے کے لیے شروع کی جاتی ہیں تاکہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے، والدین اور سرپرستوں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ ہر مہم میں لازمی طور پر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں، کیونکہ یہی عمر بھر کی معذوری سے بچاؤ کا واحد طریقہ ہے۔

‎پولیو کے خاتمے کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے، پولیو ورکرز گھروں تک جا کر قطرے پلانے کا فرض ادا کرتے ہیں، جبکہ والدین اور سرپرستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تمام حفاظتی ٹیکے مکمل کرائیں۔

‎کمیونٹی کے افراد، اساتذہ، مذہبی رہنما اور بالخصوص میڈیا ان کوششوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، غلط فہمیوں کو دور کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بچوں کو ویکسین پلانے کی ترغیب دیتے ہیں تاکہ پاکستان کے ہر بچے کا مستقبل پولیو سے محفوظ بنایا جا سکے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم میں 3 دن کی توسیع کردی گئی
Next Article شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی اور نیٹ فلکس پر ہتک عزت کا مقدمہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 368 پوائنٹس اضافے سے بند
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 368 پوائنٹس اضافے سے بند
Economy تازہ ترین
ستمبر 30, 2026
کراچی میں ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا گیا، سمندری شعبے کی اہمیت اجاگر
کراچی میں ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا گیا، سمندری شعبے کی اہمیت اجاگر
بریکنگ نیوز
ستمبر 30, 2026

You Might Also Like

Health

سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی کے جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کا افتتاح کر دیا گیا

By Neha Ashraf
Health

فلو کی تمام اقسام سے تحفظ دینے والا نیزل اسپرے تیار

By Neha Ashraf
Health

پلاسٹک کی بوتل سے خطرناک بیماری کی دوا تیار

By Neha Ashraf
وفاقی بجٹ 25-2024: پمز کے ایم سی ایچ سینٹر کے لیے فنڈز میں جمود
Healthتازہ ترین

وفاقی بجٹ 25-2024: پمز کے ایم سی ایچ سینٹر کے لیے فنڈز میں جمود

By Haris Ali
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?