ممبئی میں قائم تاریخی فلمی سٹوڈیو فلمستان، جو 1943 میں ششدر مکھرجی (کاجول اور رانی مکھرجی کے دادا) نے قائم کیا تھا، 183 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کر دیا گیا ہے۔ اب یہاں 3000 کروڑ روپے کی لاگت سے دو پچاس منزلہ لگژری اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
فلمستان صرف ایک سٹوڈیو نہیں، بلکہ دہائیوں تک بالی وڈ کے سنہرے دور کا مرکز رہا، جہاں ہزاروں فنکار اور تکنیکی ماہرین مستقل ملازمت میں رہے۔
فروخت کے فیصلے پر آل انڈین سائن ورکرز ایسوسی ایشن نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مہاراشٹرا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تاریخی ورثے کو بچائیں۔
دوسری جانب کاجول اپنی نئی فلم ماں میں جلوہ گر ہوئیں، جس کی کہانی ماں کے تحفظ پر مبنی ہے—بالکل ویسے ہی جیسے اب وہ اپنے خاندانی ورثے کے تحفظ کی علامت بنتی نظر آ رہی ہیں۔
