ہیپاٹائٹس سی کے خلاف قومی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،وزیر صحت مصطفٰی کمال نے بروقت تشخیص اور مفت علاج کے ذریعے پاکستان کو ہیپاٹائٹس فری بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت وزیراعظم پروگرام برائے ہیپاٹائٹس سی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں بیماری کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی بروقت نشاندہی اور علاج سے بیماری کے پھیلاؤ کو مؤثر انداز میں روکا جاسکتا ہے,پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے ایک کروڑ سے زائدvمریض موجود ہیں اور ملک کو ہیپاٹائٹس فری بنانا، حکومت کا قومی عزم ہے، یہ صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ قوم کےمستقبل کو محفوظ بنانےکی ایک اہم مہم ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس سی پروگرام کی کامیابی میں پمز اور پولی کلینک اسپتال کلیدی کردار ادا کریں گے،ہیپاٹائٹس سی ایک قابل علاج مرض ہے اور اسکے خاتمے کے لیےحکومت کے ساتھ پوری قوم کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
