MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
کاروبار اور تجارت

کراچی میں پانی اور سیوریج کے نرخوں میں 7.05 فیصد اضافہ

Last updated: اگست 13, 2026 6:23 شام
Yamna Shahid
Share
کراچی میں پانی اور سیوریج کے نرخوں میں 7.05 فیصد اضافہ
کراچی میں پانی اور سیوریج کے نرخوں میں 7.05 فیصد اضافہ
SHARE

کراچی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KWSC) نے پانی اور سیوریج کے نرخوں میں اوسطاً 7.05 فیصد اضافہ کردیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

KWSC کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نرخوں میں اضافہ اوسط کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

نئے ٹیرف کے تحت رہائشی پلاٹس کے پانی اور سیوریج کے چارجز جائیداد کے سائز کے مطابق مقرر کیے جائیں گے، جبکہ کمرشل سینٹرز اور دکانوں کے لیے مقررہ ماہانہ چارجز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق واٹر بورڈ ایکٹ کارپوریشن کو سالانہ تقریباً 7 فیصد تک ٹیرف بڑھانے کی اجازت دیتا ہے۔ KWSC کو واجبات کی وصولی میں مشکلات کا سامنا ہے اور اربوں روپے کے بقایاجات موجود ہیں۔ کارپوریشن کے مطابق نئے نرخوں کا مقصد آمدنی میں اضافہ اور مالی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں کے رہائشی پہلے ہی پانی کی فراہمی اور معیار کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ نیپا چورنگی کے قریب گلشنِ اقبال بلاک 5 میں ترقیاتی کاموں کے باعث پانی اور سیوریج کی لائنیں متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی رہائشیوں کے مطابق گھروں کے نلکوں میں بدبودار اور آلودہ پانی آرہا ہے، جو پینے اور دیگر گھریلو استعمال کے لیے موزوں نہیں۔ پانی کی قلت سے مساجد بھی متاثر ہوئی ہیں اور وضو کے لیے صاف پانی کی دستیابی مشکل ہوگئی ہے۔

رہائشیوں نے بچوں کی صحت کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے مطابق کئی دن تک پانی کی فراہمی معطل رہنے کے بعد بحال ہوئی، تاہم صاف پانی کے بجائے گندا اور بدبودار پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

مکینوں نے سڑکوں پر جاری کھدائی کے باعث آمدورفت میں مشکلات اور ٹریفک حادثات کے خدشات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے حکام سے پانی اور سیوریج کا نظام فوری طور پر بحال کرنے اور صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اوکاڑہ: ناشتے کے تنازع پر 10 سالہ بچی جاں بحق، والدہ گرفتار اوکاڑہ: ناشتے کے تنازع پر 10 سالہ بچی جاں بحق، والدہ گرفتار
Next Article خانیوال میں پسند کی شادی کرنے والی نو بیاہتا خاتون مبینہ طور پر والد اور بھائیوں کے ہاتھوں قتل خانیوال میں پسند کی شادی کرنے والی نو بیاہتا خاتون مبینہ طور پر والد اور بھائیوں کے ہاتھوں قتل
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کا مارچ: ممکنہ کشیدگی پر شکوک وارننگ
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
CTE کو زندہ افراد میں شناخت کرنا: نئی تحقیق سے امید
بلاگ
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ حکام نرسنگ ہومز کے لیے کووڈ-19 رپورٹنگ کی لازمی شرائط ختم کر سکتے ہیں
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
ستمبر 29, 2026
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
تازہ ترین سیاست
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
ستمبر 29, 2026

You Might Also Like

اپنا گھر پروگرام 2026: قرض کی حد، مارک اپ اور اہم تفصیلات
تازہ ترینکاروبار اور تجارت

اپنا گھر پروگرام 2026: قرض کی حد، مارک اپ اور اہم تفصیلات

By Ayesha Masood
تیل کی منڈی کے بہتر منظرنامے پر بارکلیز نے پاکستان کے خودمختار قرضے کی درجہ بندی 'اوور ویٹ' کر دی
کاروبار اور تجارت

تیل کی منڈی کے بہتر منظرنامے پر بارکلیز نے پاکستان کے خودمختار قرضے کی درجہ بندی ‘اوور ویٹ’ کر دی

By Mabruka Khan
چاول سبسڈی کے غلط استعمال پر کسٹمز کا انتباہ، نگرانی مزید سخت کرنے کا فیصلہ
کاروبار اور تجارت

چاول سبسڈی کے غلط استعمال پر کسٹمز کا انتباہ، نگرانی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

By Mabruka Khan
بھارت اور امریکا پہلے مرحلے کے تجارتی معاہدے کے قریب
کاروبار اور تجارت

بھارت اور امریکا پہلے مرحلے کے تجارتی معاہدے کے قریب

By Mabruka Khan
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?