MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض کی تیزی سے پھیلاؤ کی اہم وجہ دریافت

Last updated: مارچ 5, 2026 12:22 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

دنیا بھر میں ذیابیطس ٹائپ 2 کا مرض وبا کی طرح پھیل رہا ہے اور اب اس کی اہم وجہ دریافت ہوئی ہے۔

‎برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ سرخ گوشت کی زیادہ مقدار کے استعمال سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

‎اس تحقیق میں 34 ہزار زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی جو 2003 سے 2016 کے درمیان اکٹھا کیا گیا تھا۔ اس ڈیٹا میں دیکھا گیا تھا کہ غذاؤں کے استعمال اور ذیابیطس کے خطرے میں کیا تعلق موجود ہے۔

‎محققین نے دریافت کیا کہ جو افراد زیادہ مقدار میں پراسیس یا بغیر پراسیس کیا گیا سرخ گوشت استعمال کرتے ہیں، ان میں ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

‎تحقیق کے مطابق زیادہ مقدار میں اس گوشت (گائے یا بکرے) کے استعمال سے ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ 49 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

‎محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ سرخ گوشت کی جگہ دالوں، پھلیوں، گریوں، مرغی کے گوشت، دودھ یا اس سے بنی مصنوعات، چلی اور انڈوں کو دینے سے ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ 9 سے 14 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

‎انہوں نے تسلیم کیا کہ تحقیق کے نتائج کسی حد تک محدود ہیں کیونکہ اس کے لیے لوگوں کے بینا کردہ ڈیٹا پر انحصار کیا گیا۔ اسی طرح یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ سرخ گوشت کے زیادہ استعمال سے ذیابیطس کا خطرہ کیوں بڑھتا ہے۔

‎مگر محققین کے خیال میں سرخ گوشت میں موجود چکنائی سے انسولین کی مزاحمت وقت کے ساتھ بڑھتی ہے۔ اسی طرح سرخ گوشت میں آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے تکسیدی تناؤ بڑھتا ہے اور انسولین بنانے والے خلیات کو نقصان پہنچتا ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ سرخ گوشت سے بنے پکوانوں میں اکثر نمک اور نائٹریٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ دونوں ہی انسولین کی حساسیت میں کمی کا باعث بننے والے عناصر ہیں۔

‎خیال رہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ 30 برسوں کے دوران ذیابیطس کے شکار افراد کی تعداد دوگنا اضافے سے 80 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے اور پاکستان اس مرض سے متاثر چوتھا بڑا ملک ہے۔

‎کچھ عرصے قبل جرنل لانسیٹ میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ 1990 سے 2022 کے دوران دنیا بھر میں بالغ افراد میں ذیایبطس کی شرح 7 سے بڑھ کر 14 فیصد ہوگئی، غریب اور متوسط آمدنی والے ممالک میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ہائی کولیسٹرول : دل کے دورے سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
Next Article لاہور کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Health
مارچ 25, 2026
چیا سیڈز ہر کسی کیلئے مفید نہیں: طبی ماہرین کی اہم وارننگ
Health
مارچ 25, 2026
وزن میں کمی سے مدافعتی نظام بہتر، کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
Health
مارچ 25, 2026
ہائی کولیسٹرول دبلے افراد میں بھی دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے، ماہر امراض قلب
Health
مارچ 25, 2026
تپ دق صحت، سماجی اور معاشی چیلنج، مکمل خاتمہ کیا جائے گا: شہباز شریف
Health
مارچ 24, 2026
ہیپاٹائٹس سی کی زیرِ آزمائش دوا سے متعلق انکشاف
Health
مارچ 24, 2026

You Might Also Like

Health

کینسر کا علاج ممکن لیکن پولیو اب بھی لاعلاج ہے، والدین ویکسین کو سنجیدگی سے لیں: مصطفیٰ کمال

By Neha Ashraf
Health

سائنسدانوں کا بڑا کمال، آنتوں کی بیماری کے علاج کےلیے "لیونگ گلو” بنا لیا

By Neha Ashraf
Health

انسانی دماغ ہماری توقعات سے زیادہ اے آئی ماڈلز کی طرح کام کرتا ہے، تحقیق

By Neha Ashraf
Health

بارش اور سیلاب; 910 اموات ،1044 افراد زخمی؛ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ سامنے آگئی

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?