MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو آئی ایم ایف مذاکرات میں ساتھ نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

Last updated: مئی 25, 2025 5:21 شام
Hafeez Alam Ghazi
Share
SHARE

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت کے مالیاتی ماہرین کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو وہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ قوم تک عمران خان کا پیغام پہنچانا چاہتے ہیں جو پاکستان میں آئینی بالادستی اور جمہوری اقدار کی بحالی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ذاتی مفاد کے بجائے ملک کے لیے کھڑے ہیں۔ “اگر ملاقات کی اجازت نہ دی گئی اور رویہ یہی رہا تو ہم معاشی پالیسیوں پر ساتھ نہیں دے سکیں گے۔”

گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا وہ واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کے مقررہ اہداف پورے کیے، اور آج صوبے کی معیشت سرپلس ہے۔ انہوں نے صحت کارڈ، شمسی توانائی، اور دیگر فلاحی منصوبوں کو موجودہ حکومت کی کامیابیاں قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ “ہم نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے 36 ارب روپے کے صحت کارڈ دیے، ہزاروں خاندانوں کو شمسی توانائی فراہم کی، اور مہنگائی کے باوجود عوام کی فلاح پر توجہ دی۔”

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حالیہ 40 ارب روپے کی کرپشن کے الزامات کو ان کے ساتھ جوڑنا زیادتی ہے۔ “یہ معاملہ سابق وزیر اعلیٰ اور اُس وقت کے فنانس منسٹر کا ہے۔ ہم نے 20 ارب کی ریکوری کی ہے اور باقی بھی واپس لائیں گے۔”

علی امین نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے اور تمام سیاسی کارکنوں کو بنیادی حقوق دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی احتجاجی تحریک پُرامن ہوگی اور عوام کے حق میں آواز بلند کی جائے گی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایران کا انتباہ: اگر اسرائیل نے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو امریکہ ذمہ دار ہوگا
Next Article فیلڈ مارشل عاصم منیر کا میڈیا کو خراجِ تحسین: "آپ نے دنیا کو سچ دکھایا”
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Health
مارچ 25, 2026
چیا سیڈز ہر کسی کیلئے مفید نہیں: طبی ماہرین کی اہم وارننگ
Health
مارچ 25, 2026
وزن میں کمی سے مدافعتی نظام بہتر، کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
Health
مارچ 25, 2026
ہائی کولیسٹرول دبلے افراد میں بھی دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے، ماہر امراض قلب
Health
مارچ 25, 2026
تپ دق صحت، سماجی اور معاشی چیلنج، مکمل خاتمہ کیا جائے گا: شہباز شریف
Health
مارچ 24, 2026
ہیپاٹائٹس سی کی زیرِ آزمائش دوا سے متعلق انکشاف
Health
مارچ 24, 2026

You Might Also Like

سیاست

پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش قبول کرنے کی خبروں کو مسترد کر دیا

By Nisar Khan
سیاست

فلسطین میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت کرے گی: اسحٰق ڈار

By Hafeez Alam Ghazi
سیاست

گلگت: نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے حلف اٹھالیا

By Hafeez Alam Ghazi
سیاست

ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں ’’بڑے تصادم‘‘ کا خدشہ ظاہر کر دیا، اسرائیل-ایران کشیدگی انتہا پر

By Hannan Khani
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?