MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی

Last updated: نومبر 11, 2025 1:44 صبح
Hafeez Alam Ghazi
Share
SHARE

اسلام آباد — سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ مجوزہ ترمیم کو پیر کو سینیٹ میں رپورٹ کی صورت میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس کی صدارت سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور محمود بشیر ورک نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں سینیٹر طاہر خلیل سندھو، سینیٹر ہدایت اللہ، سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر ضمیر حسین گھمرو، علی حیدر گیلانی، سائرہ افضل تارڑ، بلال اظہر کیانی، سید نوید قمر اور ابرار شاہ سمیت وزارتِ قانون و انصاف کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کا بائیکاٹ اپوزیشن جماعتوں نے کیا، جن میں پی ٹی آئی، جے یو آئی (ف)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور مجلس وحدت المسلمین شامل تھیں۔ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 243 اور آئینی عدالتوں کے قیام پر تفصیلی غور کیا گیا، جسے منظور کرلیا گیا۔

ترمیم کے تحت زیرِ التوا مقدمات کے فیصلے کی مدت چھ ماہ سے بڑھا کر ایک سال کر دی گئی ہے، اور ایک سال تک پیروی نہ ہونے والے مقدمے کو نمٹا ہوا تصور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اے این پی کی جانب سے خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے اور بلوچستان میں نشستوں میں اضافے کی تجاویز پر مزید وقت مانگا ہے۔ تاہم ایم کیو ایم کی بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز دینے سے متعلق تجویز پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم کو استثنیٰ دینے والی تجویز وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر واپس لے لی، جسے چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے سراہا۔

کمیٹی کے ارکان نے اپوزیشن کی عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو اس اہم عمل کا حصہ بننا چاہیے تھا۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہر جماعت کو اپنی رائے دینے کا حق ہے، کمیٹی نے بنیادی مسودے کی منظوری دے دی ہے اور کچھ ترامیم کا اختیار مجھے اور وزیر قانون کو دے دیا گیا ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تمام پارلیمانی جماعتوں کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے۔ سینیٹ میں کل 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج
Next Article سعودی عرب 2026 ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا سعودی عرب 2026 ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

سیاست

بڑا دھچکا! سینیئر رہنما کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان

By Aiza Uddin
سیاست

باجوڑ دھماکہ: اسسٹنٹ کمشنر سمیت پانچ افراد شہید

By Hannan Khani
سیاست

صنعتی شعبے نے حکومتی دعوے مسترد کیے، سرکلر قرض کم نہیں ہوا، ٹیرف میں مزید اضافہ متوقع

By Sana Mustafa
سیاست

گلگت بلتستان اسمبلی کے تین آزاد ارکان استحکامِ پاکستان پارٹی میں شامل

By Ayan Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?