پی ایم ڈی سی نے غیر معیاری وسطی ایشیائی، چینی، مشرقی یورپ کے غیر معیاری کالجز کے ایم بی بی ایس کو مسترد کر دیا۔
تمام فارن میڈیکل گریجوایٹس کو امتحانی فیس واپس دینے کا اعلان، تمام سرکاری و پرائیویٹ اداروں کو فارن میڈیکل گریجوایٹس کو ہاؤس جاب و انٹرن شپ دینے سے روک دیا گیا۔
صرف ایجوکیشنل کمیشن فار فارن میڈیکل گریجوایٹس سے تسلیم شدہ کالجز کی ڈگری مانی جائے گی، فارن میڈیکل کالجز پی ایم ڈی سی سے براہ راست منسلک ہوسکتے ہیں۔
آئندہ صرف ای سی ایف ایم جی یا پی ایم ڈی سی سے تسلیم شدہ کالج کی ایم بی بی ایس کی ڈگری مانی جائے گی۔
پی ایم ڈی سی کے فیصلے سے سینٹرل ایشیا ، چین و مشرقی یورپ سے ایم بی بی ایس کا سکوپ ختم ہو گیا۔
پہلے سے فارن میڈیکل گریجوایٹس بھی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن پر پابندی پر دربدر، سینٹرل ایشیا، چین و مشرقی یورپ اور روس میں زیر تعلیم سیکڑوں طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔
