واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں غزہ جنگ بندی کے لیے مجوزہ امن منصوبے کا اعلان کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ "یہ ایک بڑا دن ہے، ہم غزہ امن معاہدے کے انتہائی قریب ہیں۔” انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی منصوبے کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق:
-
حماس کو 72 گھنٹوں میں تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا۔
-
غزہ کو غیر مسلح کرنے اور حماس کی فوجی صلاحیت ختم کرنے کے لیے عرب اور مسلم ممالک کردار ادا کریں گے۔
-
اسرائیلی افواج مرحلہ وار غزہ سے نکلیں گی اور مقامی پولیس فورس تشکیل دی جائے گی۔
-
"بورڈ آف پیس” نامی ایک بین الاقوامی نگران ادارہ قائم کیا جائے گا، جس میں ٹونی بلیئر سمیت عالمی رہنما شامل ہوں گے۔
-
تعمیر نو اور عبوری پروگرام کی فنڈنگ عالمی ادارے اور علاقائی شراکت دار کریں گے۔
ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر حماس نے معاہدہ مسترد کیا تو امریکا اسرائیل کو مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارا مقصد صرف غزہ ہی نہیں بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں ابدی امن ہے۔”
