MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
کاروبار اور تجارت

ایکس کا ریونیو شیئرنگ پروگرام ختم، اصل مواد پر نیا انعامی پروگرام متعارف

Last updated: اگست 8, 2026 6:08 شام
Yamna Shahid
Share
ایکس کا ریونیو شیئرنگ پروگرام ختم، اصل مواد پر نیا انعامی پروگرام متعارف
ایکس کا ریونیو شیئرنگ پروگرام ختم، اصل مواد پر نیا انعامی پروگرام متعارف
SHARE

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اپنے موجودہ ریونیو شیئرنگ پروگرام کے لیے نئی درخواستیں قبول کرنا بند کردی ہیں اور اسے 7 ستمبر کے بعد مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایکس نے پرانے پروگرام کے متبادل کے طور پر Original Content Rewards Program متعارف کرایا ہے، جس کے تحت ایسے تخلیق کاروں کو مالی انعام دیا جائے گا جو پلیٹ فارم پر اپنی اصل سوچ، مہارت، رپورٹنگ، تخلیقی صلاحیت اور تجزیہ پیش کرتے ہیں۔

نئے پروگرام کے تحت تخلیق کار اپنے اصل مواد کو ملنے والے اہل امپریشنز کی تعداد کی بنیاد پر رقم کما سکیں گے۔

ایکس کے مطابق اصل مواد میں صارف کی اپنی تحریر یا رپورٹنگ، خود بنائی گئی تصاویر یا ویڈیوز، میمز اور اپنی تیار کردہ illustrations شامل ہیں۔

صارفین دوسروں کی پوسٹس سے بھی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں، تاہم اس کے لیے انہیں بامعنی تبصرہ یا تجزیہ شامل کرنا ہوگا یا موجودہ تصاویر اور ویڈیوز میں تخلیقی انداز میں نمایاں ترمیم کرنا ہوگی۔ صرف کسی دوسرے شخص کے مواد پر ایسا کیپشن یا ٹیکسٹ لگانا جو محض اس میں ہونے والی چیز کو بیان کرے، اصل مواد تصور نہیں ہوگا۔

نئے پروگرام کے لیے اہل ہونے کی خاطر صارف کی عمر کم از کم 18 سال ہونا اور ایسے ملک میں رہائش پذیر ہونا ضروری ہے جہاں یہ پروگرام دستیاب ہو۔

صارف کے پاس Premium، Premium+ یا Premium Business سبسکرپشن بھی ہونی چاہیے، جبکہ کم از کم 500 تصدیق شدہ فالوورز اور گزشتہ 90 دنوں میں تصدیق شدہ صارفین کی جانب سے کم از کم 500,000 ہوم ٹائم لائن ویوز بھی درکار ہوں گے۔

پروگرام کے تحت صرف Premium صارفین سے حاصل ہونے والے اہل امپریشنز شمار کیے جائیں گے۔ پروگرام میں شامل ہونے کے بعد بھی تخلیق کاروں کو ادائیگیاں جاری رکھنے کے لیے اہلیت کی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

ایکس کے موجودہ ریونیو شیئرنگ پروگرام میں شامل تخلیق کار 8 ستمبر سے نئے پروگرام کے لیے دوبارہ درخواست دے سکیں گے، جبکہ وہ صارفین جو پرانے پروگرام میں شامل نہیں تھے، اہلیت پوری کرنے کی صورت میں نئے Original Content Rewards Program کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

ایکس نے مارچ میں اپنے ریونیو شیئرنگ پروگرام میں تبدیلی کرتے ہوئے صارفین کے آبائی یا مقامی علاقوں سے حاصل ہونے والی انگیجمنٹ کو زیادہ اہمیت دی تھی۔

یہ تبدیلی بظاہر ان اکاؤنٹس کی حوصلہ شکنی کے لیے کی گئی تھی جو خود کو امریکی ظاہر کرتے ہوئے امریکا سے متعلق مواد پوسٹ کررہے تھے، حالانکہ ان کے آپریٹرز ممکنہ طور پر امریکا سے باہر موجود تھے۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ ایکس کے نئے Original Content Rewards Program میں بھی علاقائی انگیجمنٹ سے متعلق یہی شرط برقرار رہے گی یا نہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وضاحت: امیدوار بڑے سول سروس امتحان کے نتائج کے خلاف احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟ وضاحت: امیدوار بڑے سول سروس امتحان کے نتائج کے خلاف احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟
Next Article پاکستان، نیوزی لینڈ کا زراعت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان، نیوزی لینڈ کا زراعت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ویرونا میوزیم میں 9 ملین یورو مالیت کی شاہکار پینٹنگز کی ڈکیتی
ویرونا میوزیم میں 9 ملین یورو مالیت کی شاہکار پینٹنگز کی ڈکیتی
تازہ ترین عدالت اور جرائم
اگست 15, 2026
آبنائے ہرمز میں ٹینکرز کی نقل و حمل سست، امریکا کی نئی پابندیوں کی دھمکی
آبنائے ہرمز میں ٹینکرز کی نقل و حمل سست، امریکا کی نئی پابندیوں کی دھمکی
Economy تازہ ترین
اگست 15, 2026
برازیل: ڈینگی کے خاتمے کے لیے 'بائیو انجینئرڈ' مچھروں کا استعمال
برازیل: ڈینگی کے خاتمے کے لیے ‘بائیو انجینئرڈ’ مچھروں کا استعمال
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 15, 2026
ڈنمارک میں بھیڑیے کی واپسی: تحفظِ ماحول بمقابلہ عوامی خوف
ڈنمارک میں بھیڑیے کی واپسی: تحفظِ ماحول بمقابلہ عوامی خوف
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 15, 2026
کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر جیسن آرڈے انتقال کر گئے: تعلیمی بدعنوانی کے الزامات کا سامنا تھا
کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر جیسن آرڈے انتقال کر گئے: تعلیمی بدعنوانی کے الزامات کا سامنا تھا
تازہ ترین تعلیم
اگست 15, 2026
ٹرمپ کی مار-اے-لاگو میں توسیعی کام جاری رکھنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع
ٹرمپ کی مار-اے-لاگو میں توسیعی کام جاری رکھنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع
تازہ ترین سیاست
اگست 15, 2026

You Might Also Like

پی ٹی اے موبائل رجسٹریشن سسٹم اپ گریڈیشن کے باعث عارضی طور پر معطل؛ یکم جولائی سے ٹیکس اقساط میں جمع کرانے کی سہولت کا آغاز
Technologyکاروبار اور تجارت

پی ٹی اے موبائل رجسٹریشن سسٹم اپ گریڈیشن کے باعث عارضی طور پر معطل؛ یکم جولائی سے ٹیکس اقساط میں جمع کرانے کی سہولت کا آغاز

By Yamna Shahid
: پاکستان کا لائیو اسٹاک سیکٹر: 18 برسوں میں 89 فیصد ترقی
تازہ ترینکاروبار اور تجارت

: پاکستان کا لائیو اسٹاک سیکٹر: 18 برسوں میں 89 فیصد ترقی

By Haris Ali
پاکستان میں تانبے کی قیمتوں میں تیزی؛ ہائی گریڈ ملبیری اسکریپ کا ریٹ 5,500 روپے فی کلو گرام برقرار
کاروبار اور تجارت

کراچی — ملک بھر کی مقامی مارکیٹوں میں تانبے (کاپر) کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، اور 18 جولائی 2026 تک پاکستان کے بڑے صنعتی شہروں (کراچی، لاہور، اسلام آباد اور گوجرانوالہ) میں اعلیٰ ترین کوالٹی کا ملبیری اسکریپ تانبا 5,500 روپے فی کلو گرام کی مضبوط سطح پر مستحکم ہے۔ دوسری جانب، الیکٹریکل وائرنگ اور پاور پروجیکٹس میں استعمال ہونے والا خالص اور نیا تانبا 5,800 روپے سے لے کر 6,200 روپے سے زائد فی کلو گرام کے پریمیم ریٹ پر فروخت ہو رہا ہے، جس کے سب سے زیادہ ریٹس کراچی اور لاہور کی مارکیٹوں میں دیکھے گئے ہیں۔ اس کے برعکس، مکسڈ یا اوسط درجے کے کاپر اسکریپ کی قیمتیں مقامی حالات اور کوالٹی کے لحاظ سے 2,100 روپے سے 3,500 روپے فی کلو گرام کے درمیان چل رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق مقامی قیمتوں میں اس اضافے کی بڑی وجہ امپورٹ ڈیوٹیز، مہنگی ٹرانسپورٹیشن، ٹیکسز اور ہاؤسنگ و وائرنگ انڈسٹری کی جانب سے بڑھتی ہوئی مانگ ہے۔ عالمی منڈیوں میں بھی گرین انرجی (قابلِ تجدید توانائی) کے منصوبوں اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں بحالی کے باعث تانبے کی طلب عروج پر ہے، جہاں بین الاقوامی مارکیٹ کا بینچ مارک 6.22 سے 6.29 ڈالر فی پاؤنڈ کے درمیان دیکھا گیا ہے، جو لندن میٹل ایکسچینج (LME) پر تقریباً 13,500 سے 13,700 ڈالر فی ٹن بنتا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی موجودہ شرحِ مبادلہ (تقریباً 280 روپے) کے حساب سے یہ عالمی ریٹ ٹیکسز، فریٹ اور مقامی منافع کے بغیر 3,800 سے 3,950 روپے فی کلو گرام بنتا ہے۔ مارکیٹ پنڈتوں کا اندازہ ہے کہ آنے والے دنوں میں عالمی سطح پر تانبے کی قیمتیں 6.30 سے 6.40 ڈالر فی پاؤنڈ تک جا سکتی ہیں، جبکہ ماحول دوست توانائی کے شعبے میں مسلسل مانگ کے باعث اگلے ایک سال کے دوران تانبے کی قیمت 7 ڈالر فی پاؤنڈ سے بھی تجاوز کرنے کی توقع ہے۔

By Yamna Shahid
کاروبار اور تجارت

آئی ایم ایف پاکستان کے سیلابی اخراجات اور بجٹ کا جائزہ لے گا

By Adnan Mughal
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?