MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

باربی نے پہلی بار ٹائپ 1 ذیابیطس والی گڑیا متعارف کروا دی

Last updated: جولائی 12, 2025 12:42 صبح
Fatima Nadeem
Share
SHARE

باربی نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ایک ایسی گڑیا متعارف کرائی ہے جسے ٹائپ 1 ذیابیطس ہے۔ اس کا مقصد بچوں میں اس بیماری کے بارے میں شعور پیدا کرنا اور ایسے بچوں کو خود کو پہچانے کا موقع دینا ہے جو اس بیماری کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ نئی باربی واشنگٹن میں ہونے والی "بریک تھرو T1D چلڈرنز کانگریس” کے دوران پیش کی گئی۔ گڑیا کے ساتھ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ضروری چیزیں شامل ہیں، جیسے انسولین پمپ، بلڈ شوگر چیک کرنے والا آلہ (CGM)، ایک موبائل فون جس پر شوگر لیول کا ایپ نظر آتا ہے، اور ایک نیلا بیگ جس میں ذیابیطس کا سامان ہے۔

گڑیا نے نیلے رنگ کا پولکا ڈاٹ لباس پہنا ہے، جو ذیابیطس سے آگاہی کی علامت ہے، اور CGM کو رکھنے کے لیے گلابی دل کی شکل کی ٹیپ بھی لگی ہے — جو حقیقت سے قریب تر ہے۔

میٹل کمپنی کے مطابق، یہ گڑیا امریکہ کے ان 3 لاکھ 40 ہزار بچوں کی نمائندگی کرتی ہے جو ٹائپ 1 ذیابیطس کے ساتھ جی رہے ہیں۔ یہ گڑیا باربی کی "فیشنِیستا” لائن کا حصہ ہے، جو شمولیت اور حقیقی زندگی کی عکاسی کو فروغ دیتی ہے۔

باربی کی سینئر نائب صدر کرسٹا برگر نے کہا کہ باربی بچوں کی سوچ بنانے میں کردار ادا کرتی ہے، اور ایسی گڑیاں ہر بچے کو خود کو پہچاننے میں مدد دیتی ہیں۔

گڑیا کی ڈیزائننگ میں اہم کردار ادا کرنے والی ایمیلی مازریکو، جو خود بھی ٹائپ 1 ذیابیطس کا شکار ہیں، نے بتایا کہ گڑیا کے CGM پر جو شوگر لیول (130 mg/dl) دکھایا گیا ہے، وہ دراصل اس دن ان کا اپنا شوگر لیول تھا۔

ماہرین نے اس اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ایسی گڑیاں بچوں میں ہمدردی اور سمجھ بوجھ کو فروغ دیتی ہیں۔ والدین نے بھی اس گڑیا کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ان کے بچوں کے لیے خود اعتمادی اور قبولیت کا باعث بنے گی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article "اداکارہ حمیرا اصغر کے والد منظرِ عام پر، اہم وضاحتیں سامنے آ گئیں”
Next Article پاکستان میں اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بچوں کی مکمل ویکسینیشن کا ہدف حاصل نہ ہو سکا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

بچوں کے کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج سے زیادہ تر کیسز مکمل طور پر قابل علاج قرار

By Neha Ashraf
Health

رواں سال ملک بھر میں خسرہ سے 102 اموات رپورٹ

By Neha Ashraf
Health

نوزائیدہ بچوں میں ایم پاکس کے کیسز، ماہرین کا انتباہ

By Neha Ashraf
پنجاب میں کینسر کے علاج کے لیے پانچ نئی کرائیو ایبلیشن مشینیں نصب
Healthتازہ ترین

پنجاب میں کینسر کے علاج کے لیے پانچ نئی کرائیو ایبلیشن مشینیں نصب

By Haris Ali
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?