میانوالی کے علاقے کینالانوالہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیٹے کی خواہش نہ پوری ہونے پر والدین نے مبینہ طور پر اپنی 2 ماہ کی بیٹی کو پانی کی ٹنکی میں پھینک کر جان لے لی۔ ایف آئی آر کے مطابق والدین بچی کی پیدائش سے ناخوش تھے اور وہ بیٹے کے خواہش مند تھے۔
پولیس کے مطابق واقعہ دو روز قبل پیش آیا، جس کے بعد بچی کے والد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ والدہ موقع سے فرار ہوگئی۔ پولیس کی جانب سے اس کی تلاش جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ بچی کے جسم سے حاصل کیے گئے نمونے فارنزک تجزیے کے لیے لاہور بھجوا دیے گئے ہیں، جبکہ حتمی وجہ موت رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوگی۔
