MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
میٹروپولیٹن

کراچی میں مختلف حادثات، بچہ اور راہ گیر جاں بحق، تین لاشیں برآمد

Last updated: اکتوبر 20, 2025 4:38 شام
Hannan Khani
Share
SHARE

کراچی: شہرِ قائد میں اتوار کے روز مختلف افسوسناک واقعات پیش آئے، جن میں دو افراد، جن میں ایک 9 سالہ بچہ بھی شامل ہے، ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوگئے جبکہ تین مختلف علاقوں سے لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن شیطان چوک کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 65 سالہ راہ گیر غلام اکبر ولد واحد بخش جاں بحق ہوگئے۔ لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔

اسی طرح سپر ہائی وے انارہ گارڈن کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے 9 سالہ ماجد علی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے کار سوار شخص کو گرفتار کر کے گاڑی تحویل میں لے لی۔ لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

دریں اثنا لائنز ایریا کے ایک گھر سے 72 سالہ عبدالقیوم ولد ولی محمد کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق متوفی دل کے مرض میں مبتلا اور اکیلا رہائش پذیر تھا، غالب امکان ہے کہ وہ سیڑھیوں سے گرنے کے باعث جاں بحق ہوا۔

کلفٹن شاہ رسول کالونی کے ایک گھر سے 68 سالہ ارشد محمود ولد محمد عبداللہ کی لاش برآمد ہوئی جو دو روز پرانی تھی۔ پولیس کے مطابق متوفی نیوی سے ریٹائرڈ سیلر اور غیر شادی شدہ تھا۔ پڑوسیوں نے دروازہ نہ کھلنے پر سڑھی لگا کر گھر میں داخل ہوکر دیکھا تو ارشد محمود مردہ حالت میں پایا گیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق وہ طویل عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

شاہ لطیف ٹاؤن بس اسٹاپ منزل پمپ کے قریب سڑک سے 18 سالہ مزدور علی رضا ولد اعجاز احمد کی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق متوفی پنجاب کا رہائشی اور کراچی میں مزدوری کرتا تھا۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ وہ ڈینگی کا شکار تھا جس سے اس کے سفید خلیات کم ہوگئے تھے۔

پولیس نے تمام واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی میں مردہ مرغیوں کا گوشت فاسٹ فوڈ اور بریانی سینٹرز کو سپلائی ہونے کا انکشاف
Next Article پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری دیوالی کا تہوار جوش و جذبے سے منا رہی ہے
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026
برطانیہ: گردن توڑ بخار سے 2 طالبعلم ہلاک، متعدد وائرس میں مبتلا
Health
مارچ 21, 2026
جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
Health
مارچ 21, 2026
ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟
Health
مارچ 21, 2026
ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم
Health
مارچ 20, 2026

You Might Also Like

میٹروپولیٹن

غلط جگہ موٹر سائیکل پارک کرنے سے منع کرنے پر پولیس اہلکاروں کا سپر اسٹور کے ملازم پر تشدد

By Hannan Khani
میٹروپولیٹن

ڈیفنس میں چوری کے الزام میں گرفتار ملازم کے کروڑوں روپے کے اثاثے بے نقاب

By Hannan Khani
میٹروپولیٹن

تیز رفتار بس اور واٹر ٹینکر نے دو مختلف حادثات میں موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

By Hannan Khani
میٹروپولیٹن

بلدیہ ٹاؤن میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق

By Hannan Khani
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?