MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

بلڈ پریشر کی مقبول دوا ’’زیئک‘‘واپس طلب

Last updated: دسمبر 13, 2025 7:23 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

امریکا میں صحت سے متعلق حکام نے بلڈ پریشر(blood pressure) کے مریضوں کیلئے عام استعمال ہونے والی دوا ’زیئک‘ (Ziac) کو ہنگامی بنیادوں پر مارکیٹ سے واپس طلب کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ اس خدشے کے باعث کیا گیا کہ دوا کے کچھ بیچ کراس کنٹیمنیشن یعنی کسی دوسری دوا کی آمیزش سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

‎امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے مطابق معروف دواساز کمپنی گلین مارک فارماسیوٹیکلز نے اپنے طور پر ابتدائی ٹیسٹ کیے، جن میں حیران کن طور پر کولیسٹرول کم کرنے والی دوا ’ایزٹیمائب‘ (Ezetimibe) کے ذرات کی موجودگی پائی گئی۔

‎زیئک وہ دوا ہے جس میں بسوپروول فومیریٹ اور ہائیڈروکلورتھائیازائیڈ شامل ہوتے ہیں اور اسے بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن اور بعض اوقات دل کے امراض میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگرچہ ایزٹیمائب خود ایک مستند دوا ہے، تاہم اس کی غیر ارادی موجودگی مریض کی جاری ادویات کے شیڈول میں خلل ڈال سکتی ہے، اس لیے بروقت ریکال کو ضروری سمجھا گیا۔

‎ایف ڈی اے نے اس ریکال کو ’کلاس تھری ریکال‘ قرار دیا ہے، جو نسبتاً کم خطرے والی کیٹیگری شمار ہوتی ہے۔ اس درجے میں عام طور پر ایسی صورتحال شامل ہوتی ہے جس میں مریض کی صحت کو سنگین نقصان پہنچنے کا امکان کم ہو، مگر محتاط رہتے ہوئے دوا کی واپسی ضروری سمجھی جاتی ہے۔

‎حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال ایسی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی جس میں اس آمیزش سے کسی مریض پر براہِ راست منفی اثرات پڑنے کی نشاندہی ہوئی ہو۔ تاہم صحت کے ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ زیئک کا استعمال کر رہے ہیں تو اپنی دوا کا بیچ نمبر چیک کریں اور ضرورت پڑنے پر ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے رابطہ کریں۔

‎گلین مارک فارماسیوٹیکلز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پوری شفافیت کے ساتھ مسئلے کی تحقیقات کر رہی ہے اور مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات بھی کر رہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مریضوں کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پنجاب: نومبر میں 4 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس رپورٹ
Next Article سندھ حکومت کا جعلی اسپتالوں کے خلاف بڑا فیصلہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
امریکی محکمہ انصاف نے تعلیمی اداروں میں سام دشمنی کی تحقیقات سے متعلق الزامات مسترد کر دیے
امریکی محکمہ انصاف نے تعلیمی اداروں میں سام دشمنی کی تحقیقات سے متعلق الزامات مسترد کر دیے
تازہ ترین سیاست
اگست 19, 2026
امریکی ایس ای سی کی کرپٹو مارکیٹ پر گرفت سخت کرنے کی نئی کوشش
امریکی ایس ای سی کی کرپٹو مارکیٹ پر گرفت سخت کرنے کی نئی کوشش
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اگست 19, 2026
سمندری فرش پر کان کنی کے خلاف ماحولیاتی تنظیموں کا عدالتی چیلنج
سمندری فرش پر کان کنی کے خلاف ماحولیاتی تنظیموں کا عدالتی چیلنج
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 19, 2026
جنوبی الخلیل کی غاریں: ایک قدیم تاریخ اور بے دخلی کا خوف
جنوبی الخلیل کی غاریں: ایک قدیم تاریخ اور بے دخلی کا خوف
international تازہ ترین
اگست 19, 2026
اسرائیلی فضائیہ کا شام کے فوجی اڈے پر حملہ، امریکہ کی ناراضگی میں اضافہ
اسرائیلی فضائیہ کا شام کے فوجی اڈے پر حملہ، امریکہ کی ناراضگی میں اضافہ
international تازہ ترین
اگست 19, 2026
نقاب پوش شخص کی رہائشی علاقے میں گھات، خوفناک ویڈیو سامنے آگئی
نقاب پوش شخص کی رہائشی علاقے میں گھات، خوفناک ویڈیو سامنے آگئی
تازہ ترین عدالت اور جرائم
اگست 19, 2026

You Might Also Like

Health

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بیٹری سے چلنے والا انقلابی آکسیجن جیل تیار

By Neha Ashraf
Health

باقاعدہ ماؤتھ واش کا استعمال بلڈ پریشر بڑھا سکتا ہے، تحقیق میں انکشاف

By Neha Ashraf
Health

بلوچستان: 2025 کے دوران شہریوں میں دل کے امراض کی شرح کافی زیادہ رہی

By Neha Ashraf
Health

لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?