MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

جسم میں ہونے والے مستقل درد ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن سکتے ہیں، تحقیق

Last updated: دسمبر 28, 2025 10:16 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

جسم کے مختلف اعضا میں مستقل رہنے والا درد بعض اوقات مشکلات کا باعث بن سکتا ہے اور حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں ایسے درد کو ہائی بلڈ پریشر کا باعث بھی قرار دیا گیا ہے جو کمر، گردن، معدے اور گھٹنوں سمیت پورے جسم میں بھی ہوسکتا ہے۔

‎طبی جریدہ ہائپر ٹینشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دائمی درد خاموشی سے بلند فشار خون کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے، ہائی بلڈ پریشر کو ہائپرٹینشن بھی کہا جاتا ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور خون کی نالیوں کو نقصان پہنچتا ہے لیکن جسم کے اعضا میں ہونے والے درد کو عام طور پر بلڈ پریشر کی وجہ بننے کا باعث نہیں سمجھا جاتا ہے۔

‎رپورٹ میں بتایا گیا کہ محققین نے دائمی درد کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کے خطرات کا جائزہ لینے کے لیے دو لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا لیا اور اس کا بغور جائزہ لیا۔

‎تحقیق کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا کہ جن لوگوں کو درد نہیں ہوتے ان کے مقبالے میں جن لوگوں کو مستقل درد رہتا ہے ان میں ہائی بلڈ پریشر کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اور یہ خطرہ سب میں ایک جیسا نہیں ہوتا کیونکہ جن لوگوں کو جسم کے زیادہ اعضا میں درد رہتا ہے ان کو ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔

‎رپورٹ میں بتایا گیا کہ جتنے زیادہ اعضا میں درد ہوگا اتنا ہی بعد میں ہائی بلڈ پریشر کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں تاہم کم اعضا میں درد ہونے والے افراد کو بھی خطرات ہوتے ہیں لیکن جن کو زیادہ درد ہوتا ہے ان کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں۔

‎تحقیق میں بتایا گیا کہ اس اہم وجہ کا تعلق دماغی صحت سے ہے کیونکہ اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن لوگوں کو دائمی درد رہتا ہے ان میں ڈپریشن کے خطرات بھی ہوتے ہیں اور اسی کے ساتھ ڈپریشن کے شکار افراد میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔

‎مزید بتایا گیا کہ جسم کے اعضا میں دائمی درد محسوس کرنے والے افراد کو وقت کے ساتھ ساتھ صحت کے دیگر مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے، جس میں دل کا عارضہ بھی شامل ہے۔

‎رپورٹ میں بتایا گیا کہ درد صرف ایک احساس نہیں ہے بلکہ اس سے انسانی رویے، نیند، کام کرنے کی صلاحیت پر بھی متاثر ہوتی ہے اور دباؤ بھی بڑھتا ہے، یہ تمام مسائل بلڈپریشر کنٹرول سے جڑے ہوئے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وبائی امراض کی روک تھام کاعالمی دن آج منایا جا رہا ہے
Next Article وادیِ تیراہ میں فری میڈیکل کیمپ، 700 سے زائد مریضوں کا معائنہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

کراچی میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملیریا، ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ

By Neha Ashraf
Health

بنگلا دیش: خسرہ کے مشتبہ پھیلاؤ سے 98 بچے ہلاک، ویکسینیشن مہم تیز

By Neha Ashraf
Health

دل سمیت دیگر بڑھتے امراض کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات

By Neha Ashraf
لینڈھی سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں ایچ آئی وی کے کیسز: تحقیقات کا حکم
Healthتازہ ترین

لینڈھی سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں ایچ آئی وی کے کیسز: تحقیقات کا حکم

By Haris Ali
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?