قصور کے محلہ اقبال نگر میں ادھار کی رقم واپس مانگنے پر ایک نوجوان دکاندار کو چھری کے وار سے قتل کر دیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق 18 سالہ ہارون مسیح علاقے میں کریانہ کی دکان چلاتا تھا۔ ملزم طمان نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر طیش میں آ کر چھری کے وار سے ہارون کی شہ رگ کاٹ دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
