MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

خواتین کے مقابلے مردوں میں امراض قلب کا خطرہ 7 سال قبل بڑھنے لگتا ہے، تحقیق

Last updated: فروری 2, 2026 9:19 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ مردوں میں امراض قلب کا خطرہ خواتین کے مقابلے میں 7 سال قبل ہی بڑھنے لگتا ہے۔

‎امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب سے ہوتی ہیں اور مردوں میں یہ شرح خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہے، جبکہ مردوں میں امراض قلب کا خطرہ 30 سے 40 سال کے درمیان ہی بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔

‎3 دہائیوں سے بھی طویل تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اگر 30 سال کے بعد امراض قلب کی اسکریننگ کو معمول بنا لیا جائے تو ان سے ہونے والی اموات کی شرح میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے، تحقیق میں 5100 سے زائد افراد کو شامل کیا گیا جن کی عمریں 1980ء کی دہائی کے وسط میں 18 سے 30 سال کے درمیان تھیں اور ان کی صحت کا جائزہ 2020ء تک لیا گیا۔

‎تحقیق کے آغاز میں سب افراد صحت مند تھے اور اسی وجہ سے محققین یہ جاننے میں کامیاب رہے کہ امراض قلب کا خطرہ کب بڑھنا شروع ہوتا ہے، مردوں میں یہ خطرہ خواتین کے مقابلے میں کئی سال قبل بڑھنا شروع ہو جاتا ہے، یعنی 50 سالہ مرد میں یہ خطرہ اس عمر کی خاتون کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

‎اسی طرح ہارٹ فیلیئر اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ مردوں میں جلد بڑھتا ہے البتہ فالج ایسا مرض ہے جس کا خطرہ لگ بھگ ایک جیسا ہوتا ہے، محققین نے بتایا کہ امراض قلب بڑھنے کا عمل دہائیوں پر مشتمل ہوتا ہے اور جوان افراد میں ان کی ابتدائی علامات کو پکڑنا ممکن ہے۔

‎تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسے عوامل امراض قلب کا خطرہ بڑھاتے ہیں مگر حیران کن طور پر خواتین کے مقابلے میں مردوں میں یہ خطرہ زیادہ ہوتا ہے، 35 سال کی عمر مردوں کیلئے اہم ہوتی ہے جس کے بعد ان میں امراض قلب کا خطرہ تیزی سے بڑھنے لگتا ہے اور یہ سلسلہ درمیانی عمر میں برقرار رہتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: عزیزآباد میں جعلی پولیس اہلکار گرفتار، دو ساتھی فرار
Next Article ورزش ڈپریشن میں مبتلا افراد کے لیے موثر قرار
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
‎13 اپریل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا؛ سربراہ انسداد پولیو پروگرام
Health
مارچ 27, 2026
میٹا رنگ ٹیکنالوجی بریسٹ کینسر کی جانچ کیلیے انقلابی پیش رفت
Health
مارچ 27, 2026
انسولین کی گولیاں جلد انجیکشن کا متبادل بن سکتی ہیں، سائنس دانوں کے حوصلہ افزا نتائج
Health
مارچ 27, 2026
ماہرین جگر کے عاج ترین مرض کا ممکنہ مؤثر علاج دریافت کرنے میں کامیاب
Health
مارچ 27, 2026
پاکستان میں پہلی بار دل کی بے ترتیبی کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف
Health
مارچ 26, 2026
پنجاب: محفوظ خون کی منتقلی، بلڈ بینک مانیٹرنگ سخت
Health
مارچ 26, 2026

You Might Also Like

Health

ملتان کے نشتر میڈیکل کالج ہسپتال میں مبینہ غفلت، خاتون مریضّہ جاں بحق

By Neha Ashraf
Health

لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ

By Neha Ashraf
Health

کلوروفارم کیمیکل کی عمومی درآمد پر پابندی عائد

By Neha Ashraf
Health

وفاق کی جانب سے ایف سی ایریا میں ڈیجیٹلائزڈ فیڈرل ڈسپنسری کا افتتاح

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?