اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان کو انسداد سرویکل کینسر ویکسین کی سپلائی مکمل کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو ایچ پی وی ویکسین کی آخری کھیپ موصول ہوگئی، یونیسیف نے ایچ پی وی ویکسین کی 1 کروڑ 30 لاکھ ڈوزز سپلائی کی ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے پاکستان کو اعشاریہ 3 ایم ایل کی سرنجز بھی سپلائی کی ہیں، اس نے اسلام آباد کو 1 کروڑ 30 لاکھ سرنجز بھی سپلائی کی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کو ملنے والی ایچ پی وی ویکسین اور سرنجز کی مالیت 10 ارب روپے ہے جو عالمی ڈونر گاوی نے عطیہ کی ہیں، انسداد سرویکل کینسر ویکسی نیشن مہم 15 سے 27 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی۔
مزید بتایا گیا کہ انسداد ایچ پی وی مہم پنجاب، سندھ، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں چلے گی، 9 تا 14 سالہ بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جائے گی۔
محکمہ صحت کی ٹیمز سرکاری اور نجی اسکولوں میں ایچ پی وی ویکسین لگائیں گی۔
