MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

وزیراعلیٰ مریم نواز کا دعویٰ: پنجاب کے کئی اضلاع میں جرائم کی شرح صفر

Last updated: ستمبر 25, 2025 1:46 صبح
Hafeez Alam Ghazi
Share
SHARE

لاہور — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے کے کئی اضلاع میں جرائم کی شرح صفر ہو چکی ہے، جو پولیس کی بہتر کارکردگی اور کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

لاہور میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ، "جہاں کبھی روزانہ 100 جرائم رپورٹ ہوتے تھے، اب کئی کئی دن گزر جاتے ہیں اور کوئی کیس سامنے نہیں آتا۔ لوگ کہتے ہیں کہ وہ اب سکون کے ساتھ گھر سے نکل سکتے ہیں۔”

انہوں نے خواتین کے تحفظ کو اپنی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم برداشت نہیں کیے جائیں گے، اور ایسے عناصر کو سخت انجام بھگتنا ہوگا۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف نیا قانون لارہی ہے، جس کے تحت 90 دن میں فیصلے ہوں گے اور 10 سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی۔

وزیراعلیٰ نے نئی بھرتی ہونے والے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے رشوت سے پاک سروس کا عزم کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ، "رشوت کی کمائی میں برکت نہیں، محنت کی کمائی چاہے کم ہو، اللہ اس میں برکت ڈالتا ہے۔”

مریم نواز نے پیرا کے قیام کو گڈ گورننس کی مثال قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس ادارے نے عوام کو ناجائز تجاوزات اور ذخیرہ اندوزی جیسے مسائل سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق، گندم اور آٹے کی قیمتوں کو بھی پیرا اور محکمہ خوراک نے مؤثر اقدامات سے کنٹرول کیا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ سیلاب کے دوران پیرا کے جوانوں نے عوام کے انخلا اور ریلیف میں اہم کردار ادا کیا اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب حکومت عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کھڑی ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں دعویٰ: لندن ’شرعی قانون‘ کی طرف جانا چاہتا ہے، صادق خان پھر نشانے پر
Next Article وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی نیویارک میں غیر رسمی ملاقات
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی میں رواں سال منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ
Health
مارچ 31, 2026
پاکستان میں ایڈز کے 84 ہزار سے زائد مریض رجسٹرڈ
Health
مارچ 31, 2026
بغیر اجازت مریضوں کی ویڈیو بنانا سنگین خلاف ورزی: صدر پی ایم ڈی سی
Health
مارچ 31, 2026
دل کے مریضوں کیلیے خوشخبری؛ مریم نواز کا انقلابی پروگرام
Health
مارچ 31, 2026
جامعہ کراچی: ہفتے میں دو روز آن کیمپس کلاسز کا اعلان
تعلیم
مارچ 30, 2026
سائبر خطرات سے بچاؤ: علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں بوٹ کیمپ
تعلیم
مارچ 30, 2026

You Might Also Like

سیاست

سعد رضوی کے گھر سے کروڑوں کی کرنسی اور دو کلو سونا برآمد، منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز

By Hafeez Alam Ghazi
سیاست

عبدالعلیم خان نے پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے کو سنگ میل قرار دیا

By Sana Mustafa
لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی بانی کا خط چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو پیش کر
سیاست

لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی بانی کا خط چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو پیش کر دیا

By Niaz Ali
سیاست

پاکستان نے افغانستان میں سفارتی نمائندے کو سفیر کا درجہ دے دیا، تعلقات میں بہتری کا عندیہ

By Nisar Khan
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?