MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

رواں مالی سال کے دوران صحت کا بجٹ 33 فیصد کم کر دیا گیا، مصطفیٰ کمال

Last updated: اکتوبر 8, 2025 4:02 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے گزشتہ روز سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے صحت کو بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے صحت کا بجٹ گزشتہ سال کے مختص بجٹ کے مقابلے میں 33 فیصد کم کر دیا گیا ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال وزارت کا بجٹ 21 ارب روپے تھا، جو اب کم ہو کر 14 ارب روپے رہ گیا ہے، اس سال کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، اگرچہ 12 نئے منصوبے تجویز کیے گئے تھے، لیکن ان کے لیے کوئی فنڈز مختص نہیں کیے گئے، جس کے باعث وہ رک گئے ہیں۔

‎وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ تمام جاری منصوبے منظور شدہ بجٹ کی حدود میں رہتے ہوئے چلائے جا رہے ہیں۔

‎کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سینیٹر عامر ولی الدین چشتی نے کی، جب کہ سینیٹر سید مسرور احسن، محمد ہمایوں محمند، دلاور خان، انوشہ رحمٰن احمد خان، ثمینہ ممتاز زہری اور ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور سمیت وزارت کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

‎وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 12 نئے منصوبے تجویز کیے گئے تھے مگر ان کے لیے کوئی فنڈز مختص نہیں کیے گئے۔

‎سینیٹر انوشہ رحمٰن نے عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جامع ہیلتھ کیئر کارڈ متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ٹیکس دہندگان کو ریلیف مل سکے۔

‎تاہم، مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ہیلتھ کیئر کارڈ کی سہولت کچھ صوبوں میں موجود ہے لیکن دیگر میں دستیاب نہیں، سندھ حکومت نے بھی تھرپارکر میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ داری خود سنبھال لی ہے، اگرچہ سندھ میں ہیلتھ کیئر کارڈ سسٹم ابھی تک متعارف نہیں کرایا گیا، مگر صوبے کے 16 ہسپتال عوام کو مفت علاج کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

‎سینیٹر انوشہ رحمٰن نے مشاہدہ کیا کہ ہسپتالوں میں محض انتظامی عہدوں کے لیے جدوجہد جاری ہے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ دیکھنا ضروری ہے کہ ڈاکٹرز انتظامی عہدے کیوں سنبھال رہے ہیں، ڈاکٹرز کو انتظامی عہدوں کے بجائے مریضوں کے علاج کے لیے مقرر کیا جانا چاہیے۔

‎سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے ڈاکٹروں کے رویے اور طرزِ عمل کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ میڈیکو لیگل افسران اکثر اپنی ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتے، سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی سہولتوں کی کمی ہے۔

‎سینیٹر محمد ہمایوں مہمند نے کہا کہ معروف ڈاکٹرز ہیلتھ کارڈ سسٹم کی مخالفت کر رہے ہیں، کیوں کہ ان کی مشاورتی فیسیں بہت زیادہ ہیں۔

‎انہوں نے کہا کہ آدھے سے زیادہ کنسلٹنٹس اپنی ڈیوٹی باقاعدگی سے انجام نہیں دیتے اور تجویز دی کہ چوں کہ پمز کو ہر سال 6 ارب روپے دیے جا رہے ہیں، اس لیے اسے کسی دوسرے انتظامی ادارے کے حوالے کر دینا چاہیے۔

‎ڈاکٹروں کی کمی پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 22 ہزار ڈاکٹر گریجویٹ ہوتے ہیں، مگر بڑی تعداد میں خواتین اپنی ڈگری مکمل کرنے کے بعد پریکٹس نہیں کرتیں۔

‎ادویات کی قیمتیں:

‎کمیٹی نے اپنے ایک ایجنڈا آئٹم پر غور کیا, جس میں وزارت کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ادویات کی قیمتوں پر ایک جامع رپورٹ پیش کرے، جس میں ہارڈشپ کیسز اور نئی رجسٹریشنز کی تفصیلات شامل ہوں، تاکہ آئندہ اجلاس میں ان پر غور کیا جا سکے۔

‎وفاقی وزیر نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں کا معاملہ نہایت حساس ہے اور چیئرمین سے درخواست کی کہ اس پر کمیٹی کا ایک ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے، چیئرمین نے اس سے اتفاق کیا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article 50 سے60 فیصد ڈاکٹر بیرون ملک جا رہے ہیں، قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں انکشاف
Next Article کراچی کے ڈاکٹرز کا کارنامہ، دل اور پھیپھڑے ناکارہ ہونے کے باوجود نوجوان کی زندگی بچالی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

ہینٹا وائرس کی وبا سے عوام کو خطرہ انتہائی کم ہے
Healthتازہ ترین

ہینٹا وائرس کی وبا سے عوام کو خطرہ انتہائی کم ہے

By Ayesha Masood
Health

سرگودھا ٹیچنگ اسپتال میں وارڈ بوائے سرجن بن گیا

By Neha Ashraf
Health

پولیو ویکسین پلانے سے منع کرنیوالوں میں سب سے زیادہ شرح کراچی کی ہے: مصطفیٰ کمال

By Neha Ashraf
دل کے مریضوں کے لیے کون سی ورزشیں محفوظ ہیں
ArticleHealth

دل کے مریضوں کے لیے کون سی ورزشیں محفوظ ہیں

By Misbah Jogyat
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?