حفاظتی ٹیکہ جات سے محروم بچے حکومت کیلئے درد سر بننے لگے حفاظتی ٹیکوں سے محروم دو سال تک کے بچوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق حفاظتی ٹیکوں سے محروم بچے وائرس کے پھیلاو کی بڑی وجہ ہیں، 2025 کی آخری پولیو مہم نے روٹین ایمونائزیشن صورتحال کی قلعی کھول دی، قومی پولیو مہم میں زیرو ڈوز کے حامل پونے تین لاکھ بچے رپورٹ ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سال سے کم عمر کے 2 لاکھ 80169 زیرو ڈوز کیس رپورٹ ہوئے، پنجاب سے سب سے زیادہ 1 لاکھ 6154 زیر و ڈوز کیس رپورٹ ہوئے، سندھ سے 64313، خیبرپختونخوا 54796 زیرو ڈوز کیس رپورٹ ہوئے۔
قومی پولیو مہم میں بلوچستان سے زیرو ڈوز کے 51946 کیس قومی پولیو مہم کے دوران اسلام آباد سے 1201 کیس سامنے آئے ہیں، آزاد کشمیر سے 895، گلگت بلتستان 864 زیرو ڈوز کیس سامنے آئے ہیں، حفاظتی ٹیکوں سے محروم دو سال سے کم عمر بچے زیرو ڈوز ہوتے ہیں۔
