MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت، انسولین سمیت 79 اہم ادویات غائب

Last updated: اگست 29, 2025 2:07 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت، انسولین سمیت 79 اہم ادویات دستیاب نہیں، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے خبردار کیا کہ یہ بحران لاکھوں مریضوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔

‎ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ملک بھر میں جان بچانے والی اور ضروری ادویات کی غیر معمولی اور شدید قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ بحران لاکھوں مریضوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔

‎ایسوسی ایشن کے مطابق کم از کم 80 اہم ادویات دستیاب نہیں ہیں، جن میں سے 25 کی کوئی متبادل دوا بھی موجود نہیں، ان میں ذیابیطس، کینسر، الزائمر، پارکنسن، امراضِ قلب اور نفسیاتی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی جان بچانے والی ادویات شامل ہیں۔

‎بیان میں کہا گیا کہ ہم حکومت سے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ اس تباہ کن صورتحال پر قابو پایا جا سکے، ادویات کی قلت کوئی معمولی مسئلہ نہیں بلکہ دائمی اور سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے جان لیوا خطرہ ہے۔

‎ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ مریض شدید پیچیدگیوں کا شکار ہیں اور ان کی صحت تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔

‎مثال کے طور پر، طویل اثر رکھنے والی انسولین کے انجیکشن کی عدم دستیابی ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں شوگر پر قابو نہ پانے کا باعث بن رہی ہے، جس سے گردوں کے فیل ہونے، بینائی کے نقصان اور اعضا کٹنے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، اسی طرح پیوند کاری کے مریض ایک اہم اینٹی فنگل دوا کی کمی کے باعث خطرناک فنگس انفیکشن کا شکار ہو رہے ہیں۔

‎بیان میں کہا گیا کہ یہ بحران ایک انسانی مسئلہ بھی ہے اور پاکستان کے عوام پہلے ہی سنگین مالی بحران اور شدید ذہنی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔

‎ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ایک نئی اور حقیقت پسندانہ دوا کی قیمتوں کی پالیسی منظور کی جائے، جو پیداواری اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ادویات کی تیاری کو مالی طور پر ممکن بنا سکے۔

‎بیان میں کہا گیا کہ ادویات کی قلت کی ایک بڑی وجہ بلیک مارکیٹ کا بے قابو کاروبار ہے، یہ غیر قانونی بازار ملک بھر میں پروان چڑھ رہے ہیں اور ضروری ادویات کی قیمتوں میں بار بار اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

‎مثال کے طور پر، انسولین کی ایک شیشی کی قیمت بلیک مارکیٹ میں تین گنا سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے، جو زیادہ تر خاندانوں کی پہنچ سے باہر ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مجرمانہ نیٹ ورکس کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کیا جائے اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

‎ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ حکومت ایک طاقتور ٹاسک فورس قائم کرے، جس میں وزارتِ صحت، پی ایم اے اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے نمائندے شامل ہوں، یہ فورس درآمدات، لائسنسنگ اور پیداوار سے متعلق فوری فیصلے کرنے کے اختیارات رکھے تاکہ موجودہ قلت پر قابو پایا جا سکے۔

‎مزید برآں پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جو محفوظ اور مؤثر ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ذمہ دار ہے لیکن اپنے بنیادی فرائض انجام دینے میں ناکام رہی ہے۔

‎ایسوسی ایشن نے کہا کہ اگرچہ ڈریپ اس بحران کو بین الاقوامی سپلائی چین کی رکاوٹوں سے جوڑ رہی ہے، لیکن یہ وضاحت ناکافی ہے اور گھریلو پالیسی کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

‎بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈریپ کو اپنی بے عملی اور دوراندیشی کی کمی پر جواب دہ ٹھہرایا جائے اور زور دیا گیا کہ اتھارٹی کو مبہم یقین دہانیوں سے آگے بڑھ کر اس بحران سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں، جن میں ہنگامی بنیادوں پر درآمدات کی سہولت اور اپنے اقدامات کے بارے میں مکمل شفافیت شامل ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسلام آباد ایئرپورٹ کا انتظام اب متحدہ عرب امارات کے سپرد
Next Article کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے بعد ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
امریکی سفیر کی بے دخلی: کینیڈین پٹیشن پر 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد دستخط
امریکی سفیر کی بے دخلی: کینیڈین پٹیشن پر 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد دستخط
تازہ ترین سیاست
اگست 16, 2026
بیلجیئم: پرانی بریوری کی کھدائی کے دوران ایک کروڑ ڈالر کا سونا برآمد
بیلجیئم: پرانی بریوری کی کھدائی کے دوران ایک کروڑ ڈالر کا سونا برآمد
بریکنگ نیوز
اگست 16, 2026
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن: ایل اے 17 پر چوہدری یاسین راٹھور کی کامیابی برقرار
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن: ایل اے 17 پر چوہدری یاسین راٹھور کی کامیابی برقرار
تازہ ترین سیاست
اگست 16, 2026
اینتھروپک کے ممکنہ آئی پی او کے لیے 200 ارب ڈالر کی آمدنی کا ہدف
اینتھروپک کے ممکنہ آئی پی او کے لیے 200 ارب ڈالر کی آمدنی کا ہدف
Technology تازہ ترین
اگست 16, 2026
کارتک آریان کو صدر دروپدی مرمو کی یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت
کارتک آریان کو صدر دروپدی مرمو کی یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
اگست 16, 2026
پون ملہوترا کی یامی گوتم، کارتک آریان اور سنجے مشرا کی اداکاری کی تعریف
پون ملہوترا کی یامی گوتم، کارتک آریان اور سنجے مشرا کی اداکاری کی تعریف
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
اگست 16, 2026

You Might Also Like

Health

کراچی: ٹراما سینٹر میں اب ویسکیولر سرجری بھی ہوگی: ڈاکٹر عذرا پیچوہو

By Neha Ashraf
Health

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے خطرناک عالمی وبا کے خاتمے کا اعلان کر دیا

By Neha Ashraf
Health

بلوچستان کے 26 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع

By Fatima Nadeem
Health

کورونا کا نیا ویرینٹ مختلف ممالک میں تیزی سے پھیلنے لگا، علامات کیا ہیں؟

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?