MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

ٹرمپ کا حماس کو الٹی میٹم: اتوار شام 6 بجے تک معاہدہ قبول کریں یا ’ناقابلِ تصور‘ ردعمل کا سامنا کریں

Last updated: اکتوبر 8, 2025 1:32 صبح
Hafeez Alam Ghazi
Share
SHARE

واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی تنظیم حماس کو دھمکی آمیز پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں غزہ کے لیے پیش کردہ امن منصوبے کو اتوار کی شام مقامی وقت کے مطابق 6 بجے تک قبول کر لینا چاہیے، ورنہ ’ایسا تباہ کن ردعمل‘ ہوگا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ آخری موقع ہے اور ان کے مطابق باقی فریق پہلے ہی اس منصوبے پر دستخط کر چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو غزہ میں موجود باقی حماس کارکنوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اسی سلسلے میں انہوں نے معصوم فلسطینیوں سے محفوظ علاقوں کی طرف منتقلی کی اپیل کی، مگر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ علاقے کہاں ہوں گے اور وہاں پہنچانے کا کون سا انتظام کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق حماس نے اس تجویز کا جائزہ لینے کے لیے مشاورت شروع کر رکھی ہے۔ ریٹرز سے بات کرنے والے ایک عہدیدار نے کہا کہ حماس مذاکراتی عمل کے لیے عرب ثالثوں، ترکی اور دیگر فلسطینی دھڑوں سے رابطے کر رہا ہے اور ابھی حتمی فیصلہ زیرِ بحث ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بھی رپورٹ کیا کہ حماس کے عسکری ونگ کی قیادت سے رابطے ہوئے جنہوں نے اس منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

امریکی منصوبے کا اعلان وائٹ ہاؤس میں 29 ستمبر کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا تھا۔ اس میں فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی، عبوری انتظامیہ کی تشکیل، اور غزہ میں مسلح تنظیموں کی فوجی صلاحیت ختم کرنے جیسے نکات شامل ہیں۔ منصوبے کے تحت عرب اور مسلم شراکت دار غزہ کی سکیورٹی اور دوبارہ تعمیر میں کردار ادا کریں گے اور اسرائیلی افواج کے جزوی انخلا کے لیے ٹائم لائن بنائی جائے گی۔

اتوار کی ڈیڈ لائن کے تناظر میں سفارتی کوششیں جاری ہیں، ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ کسی بھی قسم کی کشیدگی کا سب سے زیادہ بوجھ عام شہریوں کو اٹھانا پڑے گا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article معاذ صفدر اور صبا کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش
Next Article آزاد کشمیر: حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے معاملات طے، معاہدے پر دستخط جلد متوقع — طارق فضل چوہدری
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

سیاست

جوڈیشل کمیشن نے ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نامزد کر دیے

By Hannan Khani
سیاست

پاکستان کا بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ، شام پر پابندیاں نرم کرنے کی اقوامِ متحدہ کی قرارداد کی حمایت

By Sana Mustafa
سیاست

غزہ پر ایٹمی حملہ کر دیا جائے، امریکی رکن کانگریس

By Hafeez Alam Ghazi
سیاست

وفاق انا کی وجہ سے فیصلے کر رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

By Hafeez Alam Ghazi
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?