MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

دل کا دورہ پڑنے سے 48 گھنٹے پہلے جسم کیا وارننگ دیتا ہے؟

Last updated: فروری 12, 2026 12:15 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

ماہرین امراضِ قلب کا کہنا ہے کہ دل کا دورہ اکثر اچانک اور ڈرامائی انداز میں تصور کیا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ جسم عام طور پر اس سے پہلے ہی خطرے کے اشارے دینا شروع کر دیتا ہے۔

‎بھارتی کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر روی پرکاش کہتے ہیں کہ زیادہ تر مریض بڑے کارڈیک ایونٹ سے 24 سے 48 گھنٹے پہلے ایسی علامات محسوس کرتے ہیں جنہیں اگر بروقت پہچانا جائے تو جان بچائی جا سکتی ہے۔ اس اہم مرحلے کو پروڈرومل ونڈو کہا جاتا ہے۔

‎پروڈرومل ونڈو، جسم کا ابتدائی الارم:

‎کاڈیالوجسٹ کے مطابق دل کا دورہ شاذ و نادر ہی بالکل اچانک ہوتا ہے۔ اس دوران دل کو خون کی فراہمی پہلے ہی متاثر ہو رہی ہوتی ہے اور اگر مریض بروقت طبی امداد حاصل کر لیں تو بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

‎نمایاں علامات:

‎غیر معمولی تھکن: معمولی کام یا مختصر فاصلے پر چلنے کے بعد شدید تھکن محسوس ہونا۔ یہ عام تھکن نہیں بلکہ دل کی کمزور پمپنگ کی وجہ سے جسم کو توانائی کی کمی کا سامنا ہوتا ہے۔

‎سینے میں دباؤ یا جکڑن: یہ درد ہمیشہ تیز نہیں ہوتا بلکہ دباؤ، بھاری پن، جکڑن یا جلنے جیسا احساس ہو سکتا ہے۔ اکثر یہ آرام کے بعد کم ہو جاتا ہے، جسے لوگ گیس یا پٹھوں کی تکلیف سمجھ کر نظرانداز کر دیتے ہیں۔

‎سانس لینے میں دشواری: بغیر کسی جسمانی مشقت کے سانس پھولنا، حتیٰ کہ لیٹے ہوئے بھی سانس لینے میں مشکل ہونا۔

‎درد کا دوسرے حصوں میں پھیلنا: بازو، کندھے، گردن، جبڑے، کمر یا اوپری پیٹ تک درد کا پھیل جانا۔ یہ علامات خاص طور پر خواتین، بزرگوں اور ذیابیطس کے مریضوں میں زیادہ پائی جاتی ہیں۔

‎پسینہ آنا، متلی اور بےچینی: ٹھنڈا پسینہ، چکر آنا، متلی، ہلکی سرخی اور غیر واضح گھبراہٹ ہونا۔ کئی مریضوں کو لگتا ہے کہ ’کچھ ٹھیک نہیں ہے‘، یہ احساس کبھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

‎ماہرین کا مشورہ:

‎کارڈیالوجسٹ نے زور دیا کہ اگر یہ علامات ایک ساتھ ظاہر ہوں، خاص طور پر ان افراد میں جنہیں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر یا دل کی بیماری کی فیملی ہسٹری ہو، تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

‎ان کے مطابق وقت ضائع کرنا دل کے پٹھے ضائع کرنے کے مترادف ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article گردوں اور جگر کے مریضوں کیلئے وارننگ: یہ 8 سپلیمنٹس خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں
Next Article ‎H3N2 فلو میں غیر معمولی اضافہ: ڈاکٹرز نے وجوہات اور احتیاطی تدابیر بتا دیں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
تازہ ترین کھیل
اگست 18, 2026
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026

You Might Also Like

Health

‎وزیراعظم کا دیامر میں حالیہ رپورٹ ہونیوالے پولیو کیس پر تشویش کا اظہار

By Neha Ashraf
Health

ڈینگی کے وار ، مزید 8 افراد میں وائرس کی تصدیق

By Neha Ashraf
Health

حکومت کا کراچی میں ایچ آئی وی کے مبینہ پھیلاؤ کے پیشِ نظر بڑا فیصلہ

By Neha Ashraf
Health

پروسٹیٹ کینسر کیلئے نئی دوا کی آزمائش

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?