MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

آئی جی سندھ کا محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات پر شعیہ علماء اور اکابرین کے ساتھ اجلاس

Last updated: جون 24, 2025 1:10 صبح
Hamza Baig
Share
SHARE

محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے شیعہ مکتب فکر کے علماء اور اکابرین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، ٹریننگ اور اے آئی جیز نے بالمشافہ شرکت کی۔

اجلاس میں شرکاء نے آپریشن بنیان المرصوص میں پاک فوج کی جانب سے بھارتی غرور کو خاک میں ملانے پر اظہار تشکر کیا اور ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں کیں۔

شرکاء نے متعلقہ اضلاع و ڈویژن میں پولیس کی سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس دوران پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ محرم مجالس، جلوسوں اور دیگر اقدامات کے دوران رضاکار متعلقہ پولیس کے ساتھ مل کر امن و امان قائم رکھیں گے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ماضی میں محرم الحرام کے دوران شیعہ مکتبہ فکر اور پولیس کے درمیان مثالی تعاون رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سے درخواست ہے کہ کسی بھی شرپسندی کا شکار نہ ہوں اور قانون کو اپنا کام کرنے دیں۔

انہوں نے مزید کہا، "ہم نے ماضی میں دہشت گردی کو شکست دی ہے اور انشاللہ اب بھی دیں گے۔ سندھ پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی ایجنسیاں شب و روز اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر رہی ہیں۔”

آئی جی سندھ نے عالمی منظرنامہ کے پیش نظر زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور مشکوک سرگرمیوں کی صورت میں پولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تفرقہ پھیلانے اور امن و امان کی صورت حال کو سبوتاژ کرنے والے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

آئی جی سندھ نے علماء، ذاکرین اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین سے اپیل کی کہ وہ اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار سے محرم 2025 کو پرامن اور محفوظ بنائیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی ریکشاہ ایسوسی ایشن کے صدر کا سیکشن 144 کے خاتمے کا مطالبہ، احتجاج کی دھمکی
Next Article سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس کا آن لائن اجرا ایک اور سنگ میل عبور کر گیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
امریکی کمانڈر نے ایران میں شہری ہلاکتوں کے الزامات کو مسترد کر دیا
بریکنگ نیوز
مئی 15, 2026
سندھ میں موسمیاتی لحاظ سے مضبوط سماجی تحفظ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ
سندھ میں موسمیاتی لحاظ سے مضبوط سماجی تحفظ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 15, 2026
پاکستان میں شدید ہیٹ ویوز، موسمیاتی بحران قومی ترقی کا بڑا چیلنج بن گیا
پاکستان میں شدید ہیٹ ویوز، موسمیاتی بحران قومی ترقی کا بڑا چیلنج بن گیا
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 15, 2026
پاکستان اور تاجکستان کا ماحولیاتی اور آبی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور تاجکستان کا ماحولیاتی اور آبی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی تعاون بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 14, 2026
کوئلے کے پاور پلانٹس کو کھلا رکھنے کی پالیسی: صارفین کو کروڑوں کا نقصان
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 14, 2026
بھارت اور پاکستان میں شدید ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 14, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

صوبہ پنجاب میں موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ متعارف کروا دیا گیا

By Hamza Baig
عدالت اور جرائم

خاتون نے ناجائز تعلقات کے شبے میں شوہر اور بھتیجی کو قتل کر دیا

By Hamza Baig
عدالت اور جرائم

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

حافظ آباد: کمسن لڑکی کے مبینہ اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں ایک ملزم گرفتار

By Ayan Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?