MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

پولیس کی بروقت کارروائی، بنوں میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، تین دہشتگرد ہلاک

Last updated: اکتوبر 19, 2025 6:47 صبح
Sohail Hussain
Share
SHARE

بنوں: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جو پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، جس کی تصدیق پولیس نے ہفتے کے روز اپنے جاری کردہ بیان میں کی۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا — یہ وہ اصطلاح ہے جو ریاست کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے شدت پسندوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشتگردوں نے مزنگہ چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور بارودی مواد سے بھری رکشہ کے ذریعے حملہ کرنے آئے۔
پولیس اہلکاروں نے مشتبہ سرگرمی دیکھ کر رکشہ کو رکنے کا اشارہ دیا، تاہم دہشتگردوں نے رفتار بڑھا دی، جس پر پولیس نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں رکشہ دھماکے سے پھٹ گیا اور تینوں دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ پولیس اہلکار محفوظ رہے، البتہ قریبی گھروں کو معمولی نقصان پہنچا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) بنوں سجاد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سلیم عباس کلاچی نے اہلکاروں کی بہادری اور بروقت کارروائی کی تعریف کی اور اسے “فرض شناسی، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کی بہترین مثال” قرار دیا۔

ڈی آئی جی اور ڈی پی او نے چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔

پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دہشتگردانہ سرگرمیوں کو ناکام بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔

پاکستان میں حالیہ مہینوں کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نومبر 2022 میں ٹی ٹی پی کی جانب سے حکومت سے جنگ بندی ختم کرنے کے بعد سے ملک میں دہشتگرد حملوں میں شدت آئی ہے۔

گزشتہ دو روز قبل بھی پاک فوج نے بتایا تھا کہ خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران 34 “بھارت نواز” دہشتگرد مارے گئے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایف آئی اے کی کارروائی، شہریوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے والا ملزم گرفتار
Next Article کینسر مریضوں کا سگریٹ نوشی ترک کرنا زندگی میں اضافے کا سبب
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

آئی جی جیل خانہ جات کا ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حیدرآباد کا دورہ، ڈسپلن پر زور

By Jaweria Ahmed
پمز میں آگ بجھانے والی ٹیم کو سیکیورٹی رکاوٹوں اور بند گیٹس کا سامنا، انکوائری رپورٹ میں انکشاف
تازہ ترینعدالت اور جرائم

پمز میں آگ بجھانے والی ٹیم کو سیکیورٹی رکاوٹوں اور بند گیٹس کا سامنا، انکوائری رپورٹ میں انکشاف

By Haris Ali
عدالت اور جرائم

اے این ایف کی پشاور اور چاغی میں بڑی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

کراچی کے ساحلی علاقے ابراہیم حیدری میں مچھلی کے بیوپاریوں اور گاڑیوں سے لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ

By Jaweria Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?