MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

عمرہ ویزے اور وزٹ ویزے کی آڑ میں یورپ و بیلاروس جانے کی کوشش ناکام، ایف آئی اے کی بڑی کارروائیاں

Last updated: نومبر 8, 2025 8:58 شام
Jaweria Ahmed
Share
SHARE

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر دو الگ کارروائیوں کے دوران عمرہ اور وزٹ ویزے کی آڑ میں یورپ اور بیلاروس جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پہلی کارروائی میں پانچ مسافروں کو فلائٹ نمبر PA-170 سے آف لوڈ کیا گیا جو عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ گرفتار افراد میں راحید اللہ، عبدالحمید، عبدالشکور، اسماعیل اور احمد اللہ شامل ہیں، جن کا تعلق بنوں، پشاور، خیبر اور مہمند کے مختلف علاقوں سے ہے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مسافر پشاور کے مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے اور سعودی عرب سے مصر، لیبیا کے راستے سمندر کے ذریعے اٹلی جانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ انہوں نے ایجنٹوں کو فی کس 45 لاکھ روپے طے کیے تھے جن میں سے 15 لاکھ روپے فی کس لیبیا پہنچنے پر ادا کیے جانے تھے۔

ایف آئی اے نے تمام مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا۔

دوسری کارروائی میں ایف آئی اے امیگریشن نے دو مسافروں کو وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر بیلاروس جانے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت محمد آکاش اور اسد رحمان کے نام سے ہوئی جو کوٹلی، آزاد کشمیر کے رہائشی ہیں۔

دونوں مسافر فلائٹ نمبر FZ-330 کے ذریعے آذربائیجان جا رہے تھے۔ امیگریشن کلیرنس کے دوران ان کے دستاویزات مشکوک پائے گئے۔ تحقیقات کے مطابق دونوں کا تعلق راولپنڈی کے ایک ایجنٹ سے تھا۔

اسد رحمان کا پاسپورٹ ٹمپرڈ پایا گیا جبکہ ویزہ صفحات غائب تھے۔ مسافروں کے سامان سے جعلی ویزے، پولیس کردار سرٹیفیکیٹ، اور پروٹیکٹر اسٹیمپس بھی برآمد ہوئیں۔ ان کے موبائل فونز سے آذربائیجان کے جعلی ورک ویزے، بینک ٹرانزیکشنز اور دیگر مشکوک دستاویزات کی تصاویر بھی ملی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافروں نے ایجنٹ کو فی کس 16 لاکھ روپے ادا کیے جن میں 14 لاکھ روپے کیش اور بینک کے ذریعے منتقل کیے گئے۔ دونوں ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سرد ہواؤں نے کراچی کو گھیر لیا، خنک صبحیں اور ٹھنڈی راتیں متوقع
Next Article کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی عہدیدار کو قرآن خوانی کے دوران فائرنگ کرکے قتل
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
تازہ ترین کھیل
اگست 18, 2026
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، 2 افراد جاں بحق

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

کراچی میں موبائل شاپ ڈکیتی کا معاملہ، وزیر داخلہ سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

By Jaweria Ahmed
میر رضا علی کی موت ہیمرجک شاک سے ہوئی، پولیس سرجن کی تصدیق
تازہ ترینعدالت اور جرائم

میر رضا علی کی موت ہیمرجک شاک سے ہوئی، پولیس سرجن کی تصدیق

By Ayesha Masood
عدالت اور جرائم

لاہور: ATC نے شیر شاہ کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع مسترد کرکے 14 روزہ عدالتی ریمانڈ جاری کر دیا

By Jaweria Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?