MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

کراچی میں خواتین کے موبائل فون ہیک کرنے والا ملزم گرفتار

Last updated: نومبر 24, 2025 11:05 شام
Jaweria Ahmed
Share
SHARE

کراچی:کراچی کی عید گاہ پولیس نے خواتین کے موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے میں ملوث ملزم سمیر عرف پی کے کو گرفتار کرلیا ہے، جس نے دورانِ تفتیش اپنے طریقہ واردات سے متعلق ہولناک انکشافات کیے ہیں۔

ملزم نے بتایا کہ اس نے لاہور کے ایک شخص سے صرف 5 ہزار روپے میں وہ لنکس حاصل کیے جن کے ذریعے موبائل فون اور سوشل میڈیا آئیڈیز ہیک کی جا سکتی تھیں۔ سمیر خواتین کو واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک پر مذکورہ لنکس بھیج کر ان کے فونز تک غیرقانونی رسائی حاصل کرتا اور بعد ازاں گوگل اکاؤنٹس ہیک کرکے مکمل ڈیٹا اپنے قبضے میں لے لیتا تھا۔

تفتیش کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ متاثرہ خواتین کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کے بعد وہ انہیں دوستی پر آمادہ کرتا اور پھر دباؤ ڈال کر ملاقات کے لیے مجبور کرتا تھا۔ اس نے مزید بتایا کہ اس کی تعلیم ساتویں جماعت تک ہے اور وہ ایک آن لائن گروپ کے ذریعے ہیکنگ کے بنیادی طریقے سیکھا۔ سمیر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حال ہی میں اس نے رنچھوڑ لائن کی ایک خاتون کا فون ہیک کیا تھا جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کیا۔ ملزم کے مطابق وہ اب تک 4 خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا چکا ہے جنہیں وہ ذاتی مقصد کے لیے محفوظ رکھتا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزم کے قبضے سے برآمد موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کی ٹیکنیکل اور فرانزک جانچ کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ وفاقی حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کے افسران بھی تفتیش میں شریک ہیں۔

ایس ایچ او عید گاہ حفیظ اعوان نے بتایا کہ ملزم کے موبائل فون سے 450 سے زائد نازیبا ویڈیوز ملی ہیں جبکہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ مبینہ طور پر 100 سے زائد خواتین کا استحصال کر چکا ہے۔ ملزم کا تعلق گلستانِ جوہر رابعہ سٹی سے ہے اور وہ والدہ و بہن کے ساتھ رہتا ہے۔

رانچھوڑ لائن کی متاثرہ خاتون کی ہمت اور بروقت اطلاع پر پولیس ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ خاتون نے اہل خانہ کو تفصیلات بتائیں اور پھر پولیس کی مدد سے ملزم کو ملاقات پر بلا کر گرفتار کرایا۔

پولیس کے مطابق ملزم متوسط طبقے کی خواتین کو آن لائن کمائی کے آسان طریقے بتا کر اعتماد حاصل کرتا اور پھر لنکس کے ذریعے ان کے موبائل فون ہیک کرکے بلیک میلنگ کا سلسلہ شروع کر دیتا تھا۔

پولیس نے مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کرلیا ہے جبکہ برآمد شدہ ڈیٹا کی بنیاد پر تحقیقات مزید آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس امر کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے کہ آیا ملزم ہیک شدہ مواد ڈارک ویب پر فروخت کرتا تھا یا نہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جب جھوٹ حکمران بن جائیں: غلط معلومات کے دور سے لڑنے کی جدوجہد
Next Article اسلام آباد مساج سینٹر میں نوجوان لڑکی پر تشدد؛ ایس ایس پی کا فوری ایکشن
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کولوراڈو دریا کا سکڑتا ہوا بہاؤ: گرینڈ کینین میں کشتی رانی کا بدلتا منظرنامہ
کولوراڈو دریا کا سکڑتا ہوا بہاؤ: گرینڈ کینین میں کشتی رانی کا بدلتا منظرنامہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
بیجنگ میں ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کا آغاز: 2,000 سے زائد روبوٹس میدان میں
بیجنگ میں ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کا آغاز: 2,000 سے زائد روبوٹس میدان میں
Technology تازہ ترین
اگست 18, 2026
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
تازہ ترین کھیل
اگست 18, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

نواز شریف انڈر پاس کے قریب رنگ روڈ پیدل عبور کرنے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں، گٹکا/ماوا سپلائی کرنے والے 8 عادی ملزمان گرفتار

By Hamza Baig
عدالت اور جرائم

علی پور: نجی اسکول کی ٹیچر سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو وائرل کرنے کا ملزم گرفتار

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

لاہور میں مسجد کے قاری کے قتل پر مجرم کو سزائے موت

By Jaweria Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?