MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

اورنگی ٹاؤن مقابلہ: بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے والا ملزم پولیس فائرنگ میں ہلاک

Last updated: اکتوبر 12, 2025 8:33 شام
Jaweria Ahmed
Share
SHARE

کراچی – اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا ملزم بچوں کے سامنے باپ کے قتل میں ملوث نکلا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود میں سیکٹر ساڑھے گیارہ دھابیجی موڑ کے قریب پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت نور حسین عرف نونو ولد ناصر حسین کے نام سے ہوئی، جو 28 ستمبر کو محمد مصطفیٰ کالونی میں مزاحمت پر شہری سجاد کے قتل میں ملوث تھا۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کے مطابق واردات میں شریک ملزم اور موٹر سائیکل چلانے والا محمد بلال تین روز قبل اقبال مارکیٹ پولیس کے ہاتھوں گرفتار کیا جاچکا تھا۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں ملزمان کو واردات کرتے اور فرار ہوتے واضح طور پر دیکھا گیا۔

گرفتار ملزم سے حاصل معلومات اور فوٹیج کی مدد سے پولیس نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی تو اس نے فائرنگ شروع کردی، جس پر جوابی کارروائی میں نور حسین عرف نونو زخمی ہوا اور بعد ازاں دم توڑ گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون اور نقدی برآمد کی۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی ویسٹ اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کی جرات مندانہ کارروائی قابلِ تعریف ہے، شہریوں کو نشانہ بنانے والے خطرناک ڈاکو کو انجام تک پہنچانا قانون کی عملداری کی بہترین مثال ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article راولپنڈی دھمیال میں پولیس مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ملزم ہلاک
Next Article بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
تازہ ترین کھیل
اگست 18, 2026
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026

You Might Also Like

فیصل آباد مدرسہ قتل: استاد نے 15 سالہ طالب علم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا
تازہ ترینعدالت اور جرائم

فیصل آباد مدرسہ قتل: استاد نے 15 سالہ طالب علم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا

By Ayesha Masood
عدالت اور جرائم

دیر لوئر میں نو سالہ بچے کو اغوا کے بعد پتھر مار کر قتل کردیا گیا

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

لاہور: سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو خواتین چور گرفتار، قیمتی سامان برآمد

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں، گٹکا/ماوا سپلائی کرنے والے 8 عادی ملزمان گرفتار

By Hamza Baig
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?