MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
موسمیات و ماحولیات

بھارت کی آبی جارحیت برقرار، دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، ایمرجنسی الرٹ جاری

Last updated: ستمبر 8, 2025 7:58 شام
Wajeeha Batool
Share
SHARE

8 ستمبر، 2025

بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے کے بعد پاکستان میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ نئی دہلی نے سفارتی ذرائع کے ذریعے اسلام آباد کو پانی کے اضافی اخراج کی اطلاع دی، جس پر پاکستان نے اسے آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

وزارتِ آبی وسائل نے فوری طور پر متعلقہ تمام اداروں کو ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ صحت، آبپاشی، مقامی حکومت، تعمیر و مواصلات اور لائیو اسٹاک سمیت تمام اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق، دریائے ستلج کے دو مقامات—ہریکے اور فیروز پور—پر پانی کے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔ اس پیشگی اطلاع پر عمل کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے پنجاب نے لاہور، ساہیوال، بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے کمشنرز سمیت متعدد اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

دوسری جانب، مسلسل جاری مون سون بارشوں نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں جن میں جہلم 96 ملی میٹر، جھنگ 77، نورپور تھل 70، خانیوال 55 اور لیہ میں 42 ملی میٹر شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا دسواں اسپیل 9 ستمبر تک جاری رہے گا، جس دوران راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ سمیت کئی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے رود کوہیوں میں 9 ستمبر تک فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے اور اگر بارشوں کا سلسلہ برقرار رہا تو جنوبی پنجاب اور زیریں سندھ کے علاقے شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مالاکنڈ: خاندانی تنازع پر گھر میں گھس کر پانچ افراد قتل
Next Article کراچی میں معتدل سے تیز بارش، اہم شاہراہوں پر ٹریفک متاثر
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

سیسمی سٹریٹ کا نیا نصاب: بچوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے تیار کرنے کا فیصلہ
تازہ ترینموسمیات و ماحولیات

سیسمی سٹریٹ کا نیا نصاب: بچوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے تیار کرنے کا فیصلہ

By Ayesha Masood
سائنسدانوں کی وارننگ: موسمِ گرما کی جنگلاتی آگ نے نظر نہ آنے والی تباہ کن تباہی مچا دی
تازہ ترینموسمیات و ماحولیات

سائنسدانوں کی وارننگ: موسمِ گرما کی جنگلاتی آگ نے نظر نہ آنے والی تباہ کن تباہی مچا دی

By Haris Ali
موسمیات و ماحولیات

ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں جنگلاتی آگ میں خطرناک اضافہ

By Wajeeha Batool
اسکاٹ لینڈ کے شمالی حصوں میں جزوی سورج گرہن کا نظارہ 29 مارچ کو ہوگا
تازہ ترینموسمیات و ماحولیات

اسکاٹ لینڈ کے شمالی حصوں میں جزوی سورج گرہن کا نظارہ 29 مارچ کو ہوگا

By Ayesha Masood
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?